0
Saturday 3 Oct 2020 14:59

ایم کیو ایم کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کرپشن چھپانے کا موقع مل رہا ہے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کرپشن چھپانے کا موقع مل رہا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کسی کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں بس حکومت بچانے اور حکومت گرانے کی کوشش ہورہی ہے۔ چیئرمین پی ایس پی و سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے صوبائی حکومت و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ 12 سال سے سندھ پر حکمران ہے، اپوزیشن کیسے ہوسکتی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کرپشن چھپانے کا موقع مل رہا ہے، کراچی سے لیکر کشمور تک تباہی و بربادی پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بچانے اور حکومت گرانے کی کوشش ہورہی ہیں لیکن اس وقت کسی کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں کراچی اور حیدر آباد کے میئر سے کرپشن کا حساب بھی مانگ لیا۔ اس سے قبل چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ 3 کروڑ آبادی کے شہر کو پیپر میں ایک کروڑ 60 لاکھ بتایا گیا، آپ ہمیں صحیح نہ گن کر ملکی نظام تباہ و برباد کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد کے لوگوں کی صحیح گنتی کریں، ان دو شہروں کی ٹھیک گنتی ہوجائے تو سندھ کی آبادی کا 55 فیصد ہے اور ان 55 فیصد کے حساب سے ہمیں اسمبلی میں نشستیں ملیں تو وزیراعلیٰ بھی شہر سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 889941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش