QR CodeQR Code

مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا ہے، شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے، سعید غنی

3 Oct 2020 16:05

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو بند کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ابھی مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا ہے، شہری اس نہج پر نہ پہنچائیں کہ مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، ایم کیو ایم سے لاکھ اختلاف مگر ان سے بولنے کا حق نہیں چھینا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں کئی ریسٹورنٹس، اسکول اور شادی ہالز کو سیل کیا جاچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 889955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889955/مائیکرو-لاک-ڈاو-ن-لگایا-ہے-شہری-اس-نہج-پر-نہ-پہنچائیں-کہ-مکمل-کرنا-پڑے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org