0
Saturday 3 Oct 2020 19:53

سینیٹر سراج الحق کی آزاد کشمیر کے صدر مسعود احمد خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات، کشمیر پر تبادلہ خیال 

سینیٹر سراج الحق کی آزاد کشمیر کے صدر مسعود احمد خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات، کشمیر پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان کی تکمیل، سالمیت اور تحفظ کے لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے، کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور جماعت اسلامی کبھی بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تحریک آزادی  کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر دوبارہ منظم کرنے کے لیے ہر سطح پر لابنگ کی ضرورت ہے۔ آزادی کشمیر کی جدوجہد میں پاکستان کو محض ایک فریق نہیں، ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر کی صورتحال انتہائی حساس ہوچکی ہے، کشمیر میں گزشتہ چودہ ماہ سے لاک ڈاون ہے۔حکمران کشمیری ماوں، بہنوں، بیٹیوں کی چیخ و پکار سنیں اور انہیں بھارتی فوج کے ظلم و جبر سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں چودہ لاکھ ہندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کیا گیا ہے، ایک طرف بھارتی فوج نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے اور اٹھارہ ہزار نوجوانوں کو پکڑ کر بھارتی جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے، دوسری طرف ہندوں کو کشمیر میں زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں مساجد گرائیں اور مندر بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ساری صورتحال میں او آئی سی بھی اپنا وہ کردار ادا نہیں کررہی جو اسے کرنا چاہیے تھا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت نے جو نقشہ جاری کیا ہے اس کی سرحدیں ہزارہ اور کوہالہ تک پہنچتی ہیں۔ بھارت آزاد کشمیر پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہمارے حکمران بیانات اور تقریروں سے آگے بڑھنے اور کوئی عملی قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔ سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، ملاقات میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے جرات مندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں کشمیر اسمبلی کے رکن عبدالرشید ترابی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 889981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش