QR CodeQR Code

باجوڑ بار میں محسن داوڑ کو تقریر سے روک دیا گیا

3 Oct 2020 21:33

وکلا کی حلف برداری میں محسن داوڑ مہمان مدعو تھے، وہ جیسے ہی اسٹیج پہنچے تو سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور انہیں خطاب سے روک دیا۔ اس موقع پر سیاسی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ہاتھا پائی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو باجوڑ میں تقریر سے روک دیا گیا۔ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ وکلا کی حلف برداری میں محسن داوڑ مہمان مدعو تھے، وہ جیسے ہی اسٹیج پہنچے تو سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور انہیں خطاب سے روک دیا۔ اس موقع پر سیاسی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ہاتھا پائی ہوئی۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کی گئی اور کرسیاں چل گئیں۔ ہنگامہ آرائی پر محسن داوڑ اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 889987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/889987/باجوڑ-بار-میں-محسن-داوڑ-کو-تقریر-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org