0
Saturday 3 Oct 2020 21:36

مردان میں 6 سالہ کم سن بچی سے زیادتی کا کیس، مجرم کو 14 سال قید کی سزا

مردان میں 6 سالہ کم سن بچی سے زیادتی کا کیس، مجرم کو 14 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ چائیلڈ پروٹیکشن عدالت مردان نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ مردان کے علاقے بخشالی میں 2019ء میں 4 سالہ بچی کے ساتھ مجرم زیادتی کی کوشش کر رہا تھا، تاہم بچی کے والد اور دیگر نے اسے دھر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا جہاں اس پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے 11 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 889988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش