0
Saturday 3 Oct 2020 21:41
نوازشریف کو واپس لانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کرینگے

نواز شریف پاکستان اور اداروں کیخلاف کام کر رہے ہیں، غلام سرور خان

سابق وزیراعظم لندن میں 4 غیرملکی سفارتخانوں سے رابطے میں ہیں
نواز شریف پاکستان اور اداروں کیخلاف کام کر رہے ہیں، غلام سرور خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں 4 غیر ملکی سفارت خانوں سے مل کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے صدر پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے تمام ذرائع استعمال کر کے عوامی اور قانونی عدالت میں پیش کریں گے۔ سابق وزیر اعظم قومی مجرم، پاکستان کو بھارت کا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی رپورٹس مینج کی ہیں جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے، اپوزیشن راہنما چلے ہوئے کارتوس ہیں، اپوزیشن نہیں ہمارا مسئلہ اور چیلنج مہنگائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم بنے 6 بار ان کے خاندان کو بڑے صوبہ کی وزارت اعلیٰ ملی۔ پاکستان اس سے زیادہ ان کو اور کیا دیتا؟ مگر یہ پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف بہتان تراشی کرتے ہیں۔ دو قومی نظریہ کی دھجیاں بھی اڑائیں، بھارت پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بھارت کے ہاتھ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے خلاف نواز شریف، فضل الرحمان کے بیانات قابل مذمت ہیں، شریف فیملی ایشیا کا سب سے بڑا کرپٹ خاندان ہے۔ سابق وزیر اعظم کا سابق صدر غلام اسحاق، فاروق لغاری، جنرل آصف نواز، جنرل وحید کاکڑ، جنرل کرامت،جنرل پرویز مشرف، جنرل راحیل اور جنرل باجوہ سب سے جھگڑے رہے۔ یہ کھاتے پاکستان کا ہیں اور سازش بھی پاکستان کے خلاف کرتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستان کے خلاف بولا تو انہوں نے اپنے قائد سے لاتعلقی کر لی اور اپنی سیاست شروع کر دی۔ مسلم لیگ نواز کے محب وطن کارکن، اراکین اسمبلی بھی اب آگے آئیں۔ بہت سارے اراکین نے اب کھل کر پاکستان مخالف نواز شریف کی سیاست مسترد کر دی ہے، نواز شریف نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا نا کسی کو اپنی جماعت میں لینے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف بھی باہر گئے مگر پاکستان کے خلاف کبھی کوئی جملہ نہیں کہا، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ مسلم لیگ جی ٹی روڈ کی جماعت ہے۔ ان سب چلے کارتوسوں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 889989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش