0
Saturday 3 Oct 2020 21:46

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ میں مزید شدت

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ میں مزید شدت
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں میں مزید شدت آگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان نے نوگورنو کاراباخ کے شہر استپاناکرت کو نشانہ بنایا ہے۔ نوگورنو کاراباخ کی انتظامیہ نے مزید 55 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرمینیائی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 147 ہوگئی ہے۔ سات دنوں میں دونوں طرف سے فوجیوں اور شہریوں سمیت 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان نے کاراباخ سے آرمینیا کے انخلاء تک جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ نے آذربائیجان اور آرمینیا سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان شروع ہونے والی جنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر جنگ بند کریں اور تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کریں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گو تریس نے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش