0
Saturday 3 Oct 2020 22:17
بھارتی میڈیا خاموش، نواز شریف بول رہے ہیں

نواز شریف "را" کے ایجنٹ ہیں، لیگی خاتون رہنماء عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل

پاکستان کیخلاف جو زبان بھارت استعمال کرتا ہے، وہی نواز شریف استعمال کرتے ہیں
نواز شریف "را" کے ایجنٹ ہیں، لیگی خاتون رہنماء عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف جو زبان بھارت استعمال کرتا ہے، وہی زبان نواز شریف استعمال کرتے ہیں، قائد نون لیگ "را" کے ایجنٹ اور جیل سے بھاگے ہوئے ہیں، لیگی خاتون رہنماء عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی خاتون رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کی اپنے قائد نواز شریف سے متعلق ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ عظمیٰ بخاری ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہیں اور اس دور میں نواز شریف پر شدید تنقید کیا کرتی تھیں۔ خاتون ایم پی اے نے کئی مرتبہ نواز شریف کو "را" کا ایجنٹ تک قرار دیا۔

اب وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو میں عظمیٰ بخاری قائد نون لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ قائد نون لیگ پاکستان کیخلاف وہی زبان استعمال کرتے ہیں، جو بھارت اور بھارت کا میڈیا کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا خاموش ہوگیا جبکہ اس کی جگہ نواز شریف نے پاکستان کیخلاف اس کی زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔ عظمیٰ بخاری نے نواز شریف کو "را" کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ جیل سے بھی بھاگے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی باتیں ہیں جو سامنے آنی ہیں، کس کے اسامہ بن لادن کیساتھ تعلقات تھے، حدیبیہ پیپر ملز کیس اور دیگر بہت سے معاملات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 889996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش