0
Saturday 3 Oct 2020 23:25

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کا دھاوا، 20 فلسطینی زخمی

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی فوج کا دھاوا، 20 فلسطینی زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے اندر فلسطینی شہریوں کے ایک احتجاجی مظاہرے پر حملہ کر دیا جس سے دسیوں فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ میں عوامی مزاحمتی محاذ کے ترجمان مراد شتوی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کے لئے 1,000 سے زائد فلسطینی شہری "کفرقدوم" نامی علاقے کے اندر جمع تھے جبکہ اس احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی تحریک آزادی (PLO) سمیت مزاحمتی محاذ کے متعدد رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

قلقلیہ میں عوامی مزاحمتی محاذ کے ترجمان نے کہا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے منعقد کیا جانے والا پرامن احتجاجی مظاہرہ جاری تھا کہ اچانک ہی غاصب صیہونی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں فائر کی جانے لگیں جس کے باعث کم از کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ کفرقدوم میں انسانی امداد کی عالمی تنظیم ہلال احمر کے نمائندے عاصم عقلا نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے جنہیں شہر قلقلیہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 890012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش