1
Saturday 3 Oct 2020 23:47

عراق، صوبہ نینوی سے 26 داعشی گرفتار

عراق، صوبہ نینوی سے 26 داعشی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے صوبہ نینوی میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران عالمی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے دسیوں دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق موثق انٹیلیجنس اطلاعات اور از قبل گرفتار شدہ داعشی دہشتگردوں کے اعترافات پر عراقی سکیورٹی فورسز نے ملکی انٹیلیجنس کے ہمراہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران داعش کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مار کر 26 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش نے جون 2014ء میں عراقی صوبوں نینوی، صلاح الدین اور الانبار پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیالی اور کرکوک کے بھی کئی ایک علاقے اپنے کنٹرول میں لے لئے تھے تاہم نومبر 2017ء میں عراقی عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی مدد سے عراق و شام کے اندر داعش کے باقاعدہ خاتمے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش