QR CodeQR Code

وفاقی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

3 Oct 2020 23:52

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کو سیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پانچ روز کالج بند رکھا جائے، کمروں میں ڈس انفکیشن (جراثیم کش) اسپرے کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے تین کیسز مثبت آگئے جن میں وائس پرنسپل اور دو اساتذہ شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کو سیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پانچ روز کالج بند رکھا جائے، کمروں میں ڈس انفکیشن (جراثیم کش) اسپرے کیا جائے۔ اسلام آباد کے ہی ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی تین پازیٹو کیسز آگئے جن میں  ایک آیا اور دو طلباء شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گرلز کالج کو سیل بھی کرنے کی سفارش کر دی۔


خبر کا کوڈ: 890016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890016/وفاقی-تعلیمی-اداروں-میں-کورونا-کیسز-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org