QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کیلئے انڈیا اور اسرائیل سے فنڈز مل رہے ہیں

پاکستان کیخلاف سازش میں انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کیساتھ دوست ملک بھی شامل ہے، ظفر ہلالی

4 Oct 2020 10:20

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز تجزیہ کار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بین الاقوامی محاذ سے سپورٹ مل رہی ہے۔ اس میں اسرائیل، انڈیا اور امریکہ تو ہیں ہی اب ایک دوست ملک بھی شامل ہوگیا ہے، یہ دوست ملک ہم سے ناراض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تجزیہ کار ظفر ہلالی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت گرانے کیلئے انڈیا اور اسرائیل سے فنڈز مل رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر ہلالی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بین الاقوامی محاذ سے سپورٹ مل رہی ہے۔ اس میں اسرائیل، انڈیا اور امریکہ تو ہیں ہی اب ایک دوست ملک بھی شامل ہوگیا ہے، یہ دوست ملک ہم سے ناراض ہے۔ ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت کیخلاف سازش شروع ہوگئی ہے، ایک قومی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں عمران خان کا نام و نشان بھی نہیں ہوگا۔ حکومت کیساتھ اسٹیبلشمنٹ اور سی پیک کیخلاف بھی سازش کی جا رہی ہے، قوم کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس سازش کو کامیاب بناتی ہے یا ناکام کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 890044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890044/پاکستان-کیخلاف-سازش-میں-انڈیا-اسرائیل-اور-امریکہ-کیساتھ-دوست-ملک-بھی-شامل-ہے-ظفر-ہلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org