QR CodeQR Code

پاک امریکہ مفاد مشترکہ ہیں، ماضی کی طرح پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، گراس مین

3 Aug 2011 01:08

اسلام ٹائمز:امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراس مین نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں تناؤ کے باوجود دونوں جائزہ لے رہے ہیں کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاک امریکہ افغان کور گروپ کی سہہ فریقی ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ ميں مارک گراس مین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات طویل المدتی ہیں، 1988 اور 1990 کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، القاعدہ پاکستان اور امریکہ دونوں کی دشمن ہے جسکے خلاف مل کر کام کریں گے۔ امریکی سفارتکاروں پر پاکستان میں نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں تاہم پاکستانی ریاست کے سفارتکاروں کے حوالے سے کچھ قوانیں ہیں جن پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہے ہیں، اس موقع پر افغان نائب وزیر خارجہ جاوید لودین نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے طالبان کی اعلی قیادت سے رابطے کرنے ہوں گے۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا تھاکہ پاکستان، افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے تینوں ممالک مل کر کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 89009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/89009/پاک-امریکہ-مفاد-مشترکہ-ہیں-ماضی-کی-طرح-پاکستان-کو-تنہا-نہیں-چھوڑیں-گے-گراس-مین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org