0
Wednesday 3 Aug 2011 01:08

پاک امریکہ مفاد مشترکہ ہیں، ماضی کی طرح پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، گراس مین

پاک امریکہ مفاد مشترکہ ہیں، ماضی کی طرح پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، گراس مین
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پاک امریکہ افغان کور گروپ کی سہہ فریقی ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ ميں مارک گراس مین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات طویل المدتی ہیں، 1988 اور 1990 کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، القاعدہ پاکستان اور امریکہ دونوں کی دشمن ہے جسکے خلاف مل کر کام کریں گے۔ امریکی سفارتکاروں پر پاکستان میں نقل و حرکت کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں تاہم پاکستانی ریاست کے سفارتکاروں کے حوالے سے کچھ قوانیں ہیں جن پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہے ہیں، اس موقع پر افغان نائب وزیر خارجہ جاوید لودین نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لئے طالبان کی اعلی قیادت سے رابطے کرنے ہوں گے۔ سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر کا کہنا تھاکہ پاکستان، افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے تینوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 89009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش