QR CodeQR Code

کراچی کو لندن کے بعد اب بنی گالا سے چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، نثار کھوڑو

4 Oct 2020 20:13

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ کراچی والوں نے بلاول کو ووٹ دیا، تو بلاول کراچی کو بدل دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی والوں نے بلاول کو ووٹ دیا، تو بلاول کراچی کو بدل دیں گے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے عائشہ منزل سے ایمپریس مارکیٹ تک کراچی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران نثار کھوڑو نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ٹارگٹ کلرز کی جماعت نہیں، پیپلز پارٹی نے بدلے کی سیاست کے بجائے کراچی میں امن کا بیڑا اٹھایا ہے، کراچی میں امن سندھ حکومت نے بحال کیا، دہشتگردی اور خوف کے راج کا خاتمہ ہوا، تو ہر کوئی کراچی کے مینڈیٹ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے لگا، کراچی کو لندن کے بعد اب بنی گالا سے چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، کراچی والوں نے بلاول کو ووٹ دیا، تو بلاول کراچی کو بدل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 890125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890125/کراچی-کو-لندن-کے-بعد-اب-بنی-گالا-سے-چلانے-کی-کوشش-ہو-رہی-ہے-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org