QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارہ کررہی ہے، فواد چوہدری

4 Oct 2020 20:23

کراچی میں ںیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، پیپلز پارٹی کو مولانا فضل الرحمان جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے، اب جلسوں کے لئے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی، اپوزیشن نواز شریف کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے گی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی میں ںیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آگئی، پیپلز پارٹی کو مولانا فضل الرحمان جیسے رہنما کے تحت کام کرنا پڑرہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اب جلسوں کے لئے مدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی اب بینظیر شہید کے قاتلوں کے ساتھ گزارہ کررہی ہے، مراد علی شاہ سے پوچھوں گا کہ مولانا کی قیادت میں کام کرنا کیسا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر نکلیں، وہ چاہتے ہیں ان کے بچے مے فیئر میں ہی رہیں، جس طرح ابو بچاؤ مہم ناکام ہوئی انتشار پھیلاؤ مہم بھی ناکام ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے مولانا فضل الرحمان کے پاس اربوں روپے ہیں، سراج الحق بھی خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی فوج سے صرف یہ لڑائی ہے ان کی کرپشن کیوں نہیں چھپائی، ان کا عدلیہ اور فوج سے مسئلہ صرف کرپشن چھپانے میں معاونت کا ہے، اداروں سے جھگڑا صرف پیسہ بچانے کے لئے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون اور چیئرمین نواز حکومت کے دور کے ہیں، نگراں حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر بنائی، چیئرمین نیب ن لیگ نے لگایا تھا، ن لیگ میں 70 فیصد لوگ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ نہیں کھڑے، ن لیگ کے دیگر لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو مسترد کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 890128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890128/پیپلز-پارٹی-اب-بینظیر-شہید-کے-قاتلوں-ساتھ-گزارہ-کررہی-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org