0
Sunday 4 Oct 2020 20:51

پاکستان کی اصل جدوجہد کیلئے کھڑے ہیں، سندھودیش کے خواب خاک ہوجائیں گے، خالد مقبول صدیقی

پاکستان کی اصل جدوجہد کیلئے کھڑے ہیں، سندھودیش کے خواب خاک ہوجائیں گے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی اصل جدوجہد کے لئے کھڑے ہیں، سندھو دیش کے خواب خاک ہوجائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کو کھونے نہیں دیا اکٹھا کھڑا کردیا، پاکستان کے خالقوں کی اولاد ہیں، غداری کرہی نہیں سکتے، جو وفاداری ہم نے ملک سے دکھائی کوئی سیاست جماعت نہیں دکھا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں کی آواز بلند ہوچکی، کوئی بٹھائے بھی تو نہ بیٹھے گی، آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا ہم بچانے نکلے ہیں، یہ بیمار بوسیدہ نظام بچے گا نہ اس کی حفاظت کرنے والی حکومت بچے گی، اب تیرکمان سے نکل چکا، جب ہم نکلتے ہیں تو تقدیر بدل جاتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب فیصلے کا وقت آچکا، جاگیردار، وڈیرے حکمران نہیں بچیں گے، ایم کیو ایم سے جو جہاں گیا واپس آجائے، دل و دماغ آپ کے لئے کھلے ہیں، واپس آجائیں اس سے پہلے حقدار ہونے کے لئے حق پرست شرط بن جائے۔
خبر کا کوڈ : 890130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش