0
Sunday 4 Oct 2020 21:33

ایکنک نے 32 کلومیٹر طویل پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی

ایکنک نے 32 کلومیٹر طویل پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے 32 کلو میٹر پشاور ناردرن بائی پاس کی منظوری دے دی۔ پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر سے پشاور شہر پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، یہ بائی پاس گزشتہ کئی ادوار سے التوا کا شکار تھا، ایکنک نے 157 ایم وی مدین بجلی گھر اور 88 ایم وی گبرال بجلی گھر کالام کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایکنک کی جناب سے منصوبوں کی منظوری پر کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس اور دیگر اہم منصوبوں سے پشاور جدید شہر بن جائے گا جبکہ بجلی منصوبوں کی تکمیل سے صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی، صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے خیبر پختون خوا میں معاشی انقلاب آئے گا، ہمارے نوجوانوں کو بہترین روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، مکمل شدہ بجلی گھروں سے مختلف صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کررہے ہے۔
خبر کا کوڈ : 890134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش