1
Sunday 4 Oct 2020 22:20

عراق، دارالحکومت سے داعش کا انٹیلیجنس چیف اور اسکا نائب گرفتار

عراق، دارالحکومت سے داعش کا انٹیلیجنس چیف اور اسکا نائب گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق عراقی انٹیلیجنس نے اپنی ایک کارروائی میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کا انٹیلیجنس چیف گرفتار کر لیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو فلوجہ تا بغداد تعقیب کے بعد "الدورہ" نامی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی واع نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلوجہ کے اندر داعش کے لئے انٹیلیجنس خدمات فراہم کرنے والا "ابوسالم المولی" اپنے بھائی سمیت، جو اس کے نائب کی حیثیت سے مشغول تھا، عراقی انٹیلیجنس اور وفاقی پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 890138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش