QR CodeQR Code

کرم میں بغکی اور مانہ قبائل کے مابین قبرستان کے تنازعے پر سیز فائر ہوگیا

4 Oct 2020 23:35

فریقین کے درمیان سیز فائر میں رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، پاک آرمی کے کرنل جاوید الیاس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان، اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس، ڈی ایس پی نجف علی طوری، ایس ایچ او مجاہد حسین اور طوری بنگش قبائل کے عمائدین نے کردار ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں بغکی اور مانہ قبائل کے مابین قبرستان کے تنازعے پر سیز فائر ہوگیا ہے، فریقین کے درمیان تین ماہ امن (پتھر/ تیگہ) رکھ دیا گیا۔ فریقین کے درمیان سیز فائر میں رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، پاک آرمی کے کرنل جاوید الیاس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان، اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس، ڈی ایس پی نجف علی طوری، ایس ایچ او مجاہد حسین اور طوری بنگش قبائل کے عمائدین نے کردار ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے، واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہوا۔ اللہ پاک شہید سید گلفام حسین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 890146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890146/کرم-میں-بغکی-اور-مانہ-قبائل-کے-مابین-قبرستان-تنازعے-پر-سیز-فائر-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org