0
Monday 5 Oct 2020 00:00

اورکزئی، تحریک حسینی پاراچنار کے وفد کی بادشاہ انور شاہ کے مزار کھلوانے کیلئے جاری دھرنے میں شرکت

اورکزئی، تحریک حسینی پاراچنار کے وفد کی بادشاہ انور شاہ کے مزار کھلوانے کیلئے جاری دھرنے میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار نے اورکزئی میں روحانی پیشوا بادشاہ سید انور شاہ سید کے مزار کو کھولنے کیلئے جاری دھرنے میاں چیغہ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ گذشتہ روز تحریک حسینی کے ایک وفد نے قائم مقام صدر علامہ یوسف حسین جعفری کی سربراہی میں اورکزئی میں جاری اس دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں تحریک حسینی کی مذکراتی کمیٹی کے اراکین ملک عاشق حسین اور سید باقر حسینی بھی شامل تھے، وفد نے میاں زیارت دھرنے میں شرکت کی اور اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے قائم مقام صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے خطاب کیا اور اہلیان کرم کی جانب سے بھی اس دھرنے کی مطالبات کی منظوری تک حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 890151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش