QR CodeQR Code

پاراچنار، گورنمنٹ پولی ٹکنیک انسٹیوٹ کی نئی عمارت میں کلاسز کا آغاز، افتتاحی تقریب

5 Oct 2020 00:12

تقریب سے ایم این اے ساجد طوری، منیجنگ ڈائریکٹر سجاد علی شاہ، ڈائریکٹر نظیر احمد، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، سیاسی و سماجی رہنماء ابرار جان طوری، جلال حسین بنگش، ابرار حسین، پرنسپل کامران بنگش اور دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں گورنمنٹ پولی ٹکنیک انسٹیوٹ کی نئی بلڈنگ میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سے آج افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجد طوری، منیجنگ ڈائریکٹر سجاد علی شاہ، ڈائریکٹر نظیر احمد، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، سیاسی و سماجی رہنماء ابرار جان طوری، جلال حسین بنگش، ابرار حسین، پرنسپل کامران بنگش اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج خوشی کا موقع ہے کہ پاراچنار کے نوجوان ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں، آج کل ٹیکنیکل لوگ ہی کامیاب ہیں۔

ساجد طوری نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہت کچھ باقی ہے، علاقے میں تعلیم اور صحت پر ہی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹکنک انسٹیوٹ کے سٹاف کو مستقل کیا جائے گا اور کالج کیلئے بس، اسٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹل کا بھی بندوبست کریں گے۔ بعدازاں ساجد حسین طوری اور منیجنگ ڈائریکٹر سجاد علی شاہ نے بہتر کارکردگی پر اسٹوڈنٹس میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 890152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890152/پاراچنار-گورنمنٹ-پولی-ٹکنیک-انسٹیوٹ-کی-نئی-عمارت-میں-کلاسز-کا-آغاز-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org