0
Monday 5 Oct 2020 00:57

پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ ہی ملتوی

پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ ہی ملتوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، جلسہ اب کوئٹہ میں 11 اکتوبر کے بجائے 18 اکتوبر کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہی منعقد ہوگا۔ جلسہ کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔ جلسے سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔ یاد رہے کہ حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ’’پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ‘‘ کے نام سے اتحاد قائم کیا ہے جنہوں نے  کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 890157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش