0
Monday 5 Oct 2020 10:06

پارک لین، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز، آصف زرداری پر فرد جرم عائد

پارک لین، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز، آصف زرداری پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل میں پارک لین، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی گئی، سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنسز کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جج احتساب عدالت نے کہا تمام ملزم موجود ہیں، اس لیے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کرتے ہیں۔ خیال رہے گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ سابق صدر سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ انور مجید پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔ مصطفیٰ مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب، بلال شیخ پر بھی فرد جرم عائد ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 890168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش