0
Monday 5 Oct 2020 11:04

کمر میں تکلیف ہے، کھانا زمین پر رکھ کر دیتے ہیں، شہباز شریف

کمر میں تکلیف ہے، کھانا زمین پر رکھ کر دیتے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں عدالتی حکم پر تحویل میں ہوں، کمر میں تکلیف ہے، کھانا زمین پر دیتے ہیں، دوران حراست میری کمر کو کچھ ہوا یا جان گئی تو ذمہ دار عمران خان اور شہزاد اکبر ہوں گے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف جج کے روبر پیش ہوئے اور کمرہ عدالت میں بیان دیا کہ میری ایک شکایت ہے جو بہت ضروری ہے، میں عدالتی حکم پر تحویل میں ہوں لیکن میرا یہ بنیادی حق ہے سارا زمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے اور میں گزشتہ 25 سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میں نماز پڑھنے کے لیے کرسی کا رخ تبدیل کر کے مدد لیتا تھا، تاہم یکم اور 2 اکتوبر کو میری مدد کرنے سے انکار کر دیا گیا، پہلے کھانا مجھے اندر میز پر رکھ کر دیتے تھے لیکن اب زمین پر رکھ کر دیا جاتا ہے۔  انہوں نے شکوہ کیا کہ ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے تاکہ مجھے جھکنا پڑے، یہ شکایت ڈی جی نیب کو بھجوائی، ایسا رویہ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایماء پر ہوا ہے۔ جج احتساب عدالت نے شہباز شریف کا بیان سننے کے بعد کہا کہ آپ نے اپنی شکایت مجھے بتا دی ہے، احکامات میرے چلیں گے جب تک عدالتی تحویل میں ہیں غیرانسانی سلوک برداشت نہیں کروں گا۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ انسانیت کی تذلیل برداشت نہیں کروں گا، آئندہ یہ شکایت ہوئی تو میں اس کا نوٹس لوں گا۔
خبر کا کوڈ : 890181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش