0
Monday 5 Oct 2020 13:44

پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر پیپلز پارٹی کا اعتراض

پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر پیپلز پارٹی کا اعتراض
اسلام ٹائمز۔ پوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کر دیا۔ پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی تاریخ پر پیپلز پارٹی نے اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ 18 اکتوبر کو ہرسال کی طرح پی پی اس سال بھی یوم شہدائے کارساز پر کراچی میں جلسہ کرے گی۔ ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف)کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں سب کی سہولت کیلئے تاریخ تبدیل کی، پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جے یو آئی (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے، اسے ہر قیمت بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا، امید ہے دیگر مسائل کی طرح یہ معاملہ بھی آج اسٹیرنگ کمیٹی میں حل کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 890230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش