0
Monday 5 Oct 2020 19:12

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس سینٹرل سیکرٹیریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہراء نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کی مرکزی نمائندگان بشمول مرکزی سیکرٹری سیاسات محترمہ نرگس سجاد، سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی، سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ، سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ، سیکرٹری مالیات محترمہ قراةالعین، سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا، سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن، میڈیا سیکرٹری عرفا عباس، معاون میڈیا سیکرٹری محترمہ زینب بنت الھدی، ضلع اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ بتول اور ضلعی میڈیا سیکرٹری محترمہ فروا نے شرکت کی۔

اجلاس میں شعبہ خواتین سے متعلق اہم فیصلہ جات کیے گئے، نیز شعبہ تںظیم سازی کے لیے قواعد و اصول معین کیے گئے اور شعبہ تربیت کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی کونسل تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوسرے روز مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معاشرے میں تربیت کے امور میں خواتین کو بھرپور کام اور فعالیت انجام دینے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 890278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش