0
Monday 5 Oct 2020 21:33

یوتھ کا بھی وہی رول ہے جو بارڈر پر ایک سپاہی کا ہوتا ہے، شہریار آفریدی

یوتھ کا بھی وہی رول ہے جو بارڈر پر ایک سپاہی کا ہوتا ہے، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریارخان آفریدی، نامور دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، ترجمان حکومت پنجاب ڈاکٹر زرقاء سہروردی، سینئر صحافی سلمان غنی اور کالمسٹ سلمان عابد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریارخان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی اپنے قومی مفادات پر قدغن برداشت نہیں کرتا، یوتھ کا بھی وہی رول ہے جو بارڈر پر ایک سپاہی کا ہوتا ہے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار خان آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا ہندوستان کشمیریوں پر مظالم کر رہا ہے، کشمیری شہید ہونے کے بعد پاکستان کے جھنڈے میں دفن ہوتا ہے۔

شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کمیٹی اب صرف یہ نہیں ہے کہ صرف میٹنگ ہو بلکہ ہم یورپ، ہاورڈ، آکسفرڈ یونیورسٹی میں کشمیر چیئرز قائم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات مضبوط ہیں۔ پاکستان ریاست کے مخالفین اور ایجنڈا والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کے پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرنا ہے، شہریار آفریدی نے طلباء کو بلاگرز بننے کی بھی تلقین کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کشمیر ریسرچ چیئر کا بھی اعلان کیا۔ جی سی یو میں کشمیر سوسائٹی باقاعدگی سے مسئلہ کشمیر پر مباحثہ کا انعقاد کرتی ہے۔ ڈاکٹر زرقاء سہروردی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے الفاظ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی نے بھارتی پراپیگنڈا اور تنازع کشمیر پر روشنی ڈالی۔ سلمان غنی نے کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ہم ایک دوسرے کو غداری کے سرٹیفیکیٹ جاری ہو رہےہیں۔پاکستان کیخلاف اندرونی طور پر اور بیرونی طور پر سازش ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر پر سعودی عرب اور عالم اسلام پاکستان کے ساتھ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 890294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش