0
Monday 5 Oct 2020 21:37

وہ دن دور نہیں ہے کہ جب پیپلز پارٹی جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی، شیخ رشید

وہ دن دور نہیں ہے کہ جب پیپلز پارٹی جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب پیپلزپارٹی جگتو فرنٹ سے الگ ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی پی نے کارساز کے شہدا کو بھلایا تو اسے بہت کچھ کھونا پڑے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکوک اور سوالیہ نشان والے سیاستدانوں کے پیچھے کراچی میں چلتی ہے۔

سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے ایک ہفتے قبل لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں 14 وزارتوں پہ فائز رہا ہوں اور سینئر ہوں اس لیے مشورے دیتا ہوں، لیتا نہیں ہوں۔ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ ن اور ش میں سے ط نہ نکل آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ش لیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کے کئی لوگ استعفے نہیں دیں گے اور جو استعفے دیں گے ان نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 890295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش