0
Monday 5 Oct 2020 21:38

بلاول بھٹو نے سندھ کے جزائر کی وفاق سے الحاق کی مخالفت کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو نے سندھ کے جزائر کی وفاق سے الحاق کی مخالفت کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کے جزائر کی وفاق سے الحاق کی مخالفت کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزائر کے الحاق کی مخالفت کرے گی۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ عمل مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات سے کس طرح مختلف ہے؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس اقدام کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ سینیٹ میں بھی مخالفت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 890296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش