0
Monday 5 Oct 2020 21:43

جام اکرام اللہ دھاریجو کے محکمے کے 4 افسران کیخلاف بھی تحقیقات شروع

جام اکرام اللہ دھاریجو کے محکمے کے 4 افسران کیخلاف بھی تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سندھ کے صوبائی وزیر انڈسٹریز و کامرس جام اکرام اللہ دھاریجو کے بعد ان کے محکمے کے 4 افسران کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق انڈسٹریز و کامرس کے جن 4 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ان میں ایم ڈی سائٹ زبیر پرویز اور ڈائریکٹر فنانس ارباب علی خان شامل ہیں۔ نیب حکام نے جام اکرام اللہ دھاریجو کے 2 پرسنل سیکریٹری در محمد مہر اور علی احمد نائچ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ نیب حکام نے صوبائی وزیر اور ان کے محکمے کے 4 افسران کے خلاف انکوائری تیز کرتے ہوئے اس حوالے سے 2 خطوط بھی لکھے دیئے ہیں۔ نیب نے ایک خط فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دوسرا خط سیکریٹری انڈسٹریز کو لکھا ہے۔
 
سیکریٹری انڈسٹریز کو لکھے گئے خط میں نیب نے چاروں افسران کا ریکارڈ اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ نیب حکام نے جام اکرام اللہ دھاریجو کی ٹیکس تفصیلات سے متعلق ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر انڈسٹریز و کامرس سندھ اور ان کی اہلیہ کے ٹیکس سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے۔ نیب ذرائع کے مطابق جام اکرام اللہ نے کروڑوں روپے کے عوض سائٹ میں غیر قانونی الاٹمنٹ کروائی۔ ذرائع کے مطابق جام اکرام اللہ دھاریجو، جن کے پاس اینٹی کرپشن کی وزارت بھی ہے، ان پر 800 جعلی بھرتیوں کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 890298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش