0
Monday 5 Oct 2020 21:48

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات، سی پیک منصوبوں پر گفتگو

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات، سی پیک منصوبوں پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی ملاقات کے دوران سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی، جبکہ صوبے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مجوزہ منصوبوں میں توانائی، روڈ انفراسٹرکچر، زراعت، صنعت، سیاحت اور سماجی شعبے کے اہم منصوبے بھی شامل ہیں، جبکہ جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون میں صنعتوں کے قیام کیلئے 700 سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، رشکئی اکنامک زون کے قیام سے صوبے میں صنعتی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جبکہ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کر رہی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دیگر منصوبوں کے علاوہ صوبے میں زراعت کے فروع کیلئے اہم منصوبے جے سی سی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 890301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش