0
Monday 5 Oct 2020 22:02

خیبر پختونخوا، تعلیمی اداروں میں سرکاری افسر کو پروٹوکول دینے پر پابندی

خیبر پختونخوا، تعلیمی اداروں میں سرکاری افسر کو پروٹوکول دینے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سرکاری افسر کو پروٹوکول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز کے سٹوڈنٹس وی آئی پیز کو پروٹوکول نہیں دیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ طلبہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اور انہیں تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ دوسری جانب، محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے کورونا کے پیشِ نظر سکولوں میں اسمبلی اور بریک پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ کے دن صرف پانچ پیریڈ لئے جائینگے، ہائی سکول کی حاضری صبح 8 بجکر 10 منٹ اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی، پرائمری سکولوں کا ساڑھے 8 بجے حاضری جبکہ ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 890306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش