0
Tuesday 6 Oct 2020 00:31

ٹرمپ کے عملے میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پریس سیکریٹری بھی شکار

ٹرمپ کے عملے میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، پریس سیکریٹری بھی شکار
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وائٹ ہاؤس کے صدارتی عملے میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ پیر کے روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلی مک انینی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں علامات تو ظاہر نہیں ہوئی ہیں تاہم اب ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ کیلی نے یہ بھی وضاحت کی کہ جمعرات کو پریس بریفنگ کے انعقاد سے قبل انہیں وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا علم نہیں تھا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری سمیت صدارتی عملے کے متعدد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش