0
Tuesday 6 Oct 2020 04:39

باسمتی چاول رجسٹر کرانے کی بھارتی درخواست چیلنج کرینگے، عبدالرزاق داؤد

باسمتی چاول رجسٹر کرانے کی بھارتی درخواست چیلنج کرینگے، عبدالرزاق داؤد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے یورپی یونین میں بھارت کی جانب سے باسمتی چاول کی رجسٹریشن کی درخواست چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ بھارت نے باسمتی چاول کی یورپی یونین میں رجسٹریشن کی درخواست دی ہے، پاکستان بھارت کو باسمتی چاول کا خصوصی جی آئی ٹیگ حاصل نہیں کرنے دے گا۔ پاکستان نے باسمتی چاول پر جغرافیائی پیداوار کے بھارتی دعوے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین میں بھارت کے دعوے کے خلاف درخواست دائر کرے گا، پاکستان باسمتی چاول کے حوالے سے اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کرے گا۔

بھارتی دعوے کے خلاف درخواست دائر کا فیصلہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چاول کے برآمدکنندگان کا مؤقف ہے کہ پاکستان باسمتی چاول کی اکثریتی پیداوار کرتا ہے، بھارت کا باسمتی چاول پر جغرافیائی پیداوار کا دعویٰ غلط ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول کی واحد ملکیت کا دعویٰ کے لیے دائر درخواست کو غلط ثابت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 890353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش