QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے چہلم امام حسینؑ پر نئے جلوس روکنے کا حکم دیدیا

6 Oct 2020 09:20

محکمہ داخلہ کیجانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس ہی نکالے کی اجازت دی جائے۔ محکمہ داخلہ حکام کے مطابق جنکے پاس لائسنس نہیں، اُنہیں جلوس نکالنے یا مجلس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرتِ امام حسینؑ کے موقع پر نئے جلوس اور نئی مجلس ہر صورت روکنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ داخلہ نے تمام ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صرف لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس ہی نکالنے کی اجازت دی جائے۔ محکمہ داخلہ حکام کے مطابق جن کے پاس لائسنس نہیں، اُنہیں جلوس نکالنے یا مجلس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو امن کمیٹیوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چہلم حضرتِ امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کو مدںظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم فعال کر دیا ہے۔ کنٹرول روم چہلم کے جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کی زیرِ سربراہی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم پولیس اور ڈی سی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوگا۔ چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور امن و امان برقرار رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 890356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890356/محکمہ-داخلہ-نے-چہلم-امام-حسین-پر-نئے-جلوس-روکنے-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org