0
Tuesday 6 Oct 2020 10:51

لاہور، عرس داتا صاحب کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

لاہور، عرس داتا صاحب کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 977 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ شب محفل نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل مشاعرہ کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد غازی نے کی جبکہ راجہ رشید محمود نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ صاحبزادہ محب اللہ نوری، علامہ محمد نعیم، طاہر رضوی، پروفیسر محمد سلطان شاہ، سید محمد نوید قمر، منصور اسلام ہجویری، محمد اکرم قلندری سمیت دیگر شعراء نے کلام پیش کیا۔ آج دوپہر کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مزار پر چادر پوشی سے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
 
زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا ہے کہ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کے977 ویں عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں پولیس نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ عرس تقریبات کی سکیورٹی پر 3 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز، 28 انسپکٹرز، 228 سب انسپکٹرز ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ زائرین کو تین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
 
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ داتا دربار اور بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھیں گے۔ دوسری جانب کورونا خطرات کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عملدرامد کی تاکید بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 890377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش