QR CodeQR Code

بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟، رانا ثنا اللہ

6 Oct 2020 10:39

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب دفتر لاہور میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت مودی کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور نہ کرا سکی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب دفتر لاہور میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن حکومت مودی کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور نہ کرا سکی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ایجنٹ پاکستان آئے ہیں تو وہ آسمان سے اتر کر تو نہیں آئے ہوں گے اور بھارتی اگر یہاں سرگرمیاں کر رہے ہیں تو حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔ لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مریم نواز پر بھی انہوں نے مقدمہ درج کیا ہے۔ مریم نواز کے گوجرانوالہ میں جلسے کے اعلان سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پرویز مشرف کے دور میں بھی یہی کہتے تھے کہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 890383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890383/بھارتی-اگر-یہاں-سرگرمیاں-کر-رہے-ہیں-حکومت-نے-ایکشن-کیوں-نہیں-لیا-رانا-ثنا-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org