QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے کوئی تحفظات نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی

6 Oct 2020 10:50

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جو جماعت بھی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو چھوڑے گی عوام اس کو سیاست سے باہر کردیں گے، جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے خلاف غداری کا مقدمہ چلائے یا پھر معافی مانگے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غداری کا مقدمہ چلائیں اور پکڑیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب عوامی مفاد کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جو جماعت بھی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو چھوڑے گی عوام اس کو سیاست سے باہر کردیں گے۔ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 890388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890388/پی-ڈی-ایم-کے-متعلق-پاکستان-پیپلز-پارٹی-کوئی-تحفظات-نہیں-ہیں-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org