QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی، مولانا عبدالغفور حیدری

6 Oct 2020 11:10

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت اور نیب کچھ بھی کرلیں، مولانا فضل الرحمان بلیک میل نہیں ہوں گے، مولانا کے خلاف نیب نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے، مولانا فضل الرحمان کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرتی ہے تو اس سے تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور نیب کچھ بھی کرلیں، مولانا فضل الرحمان بلیک میل نہیں ہوں گے۔ جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا کے خلاف نیب نوٹس بد نیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں لکھا ہے کہ اداروں کے بارے میں نا مناسب بات نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی پر کسی کو اعتراض نہیں ہے اور اپوزیشن نے جو نکات دیئے ان پر بحث ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محمد زبیر کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اینٹی پاکستان بیانیے پر عمل کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان ہمیشہ اپنے ورکرز کو چھوڑ کر باہر چلا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت زرتارج گل نے دعویٰ کیا کہ 2023 کے بعد بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 890393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890393/مولانا-فضل-الرحمان-کی-گرفتاری-سے-تحریک-کو-مزید-تقویت-ملے-گی-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org