QR CodeQR Code

دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ، لاہور کے 40 مدارس نے فارم حاصل کر لئے

6 Oct 2020 12:18

دینی مدارس کے 5 وفاق سے تعلق رکھنے والے مدارس رجسٹرڈ ہونگے۔ جاری کئے گئے رجسٹریشن فارم میں مدارس میں زیرتعلیم طلباء کی تعداد بارے تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔ رجسٹرڈ ہونیوالے مدارس کو اپنے اغراض ومقاصد بارے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ دینی مدارس کے سٹیٹس کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ رجسٹریشن کے بعد دینی مدارس خیراتی کی بجائے تعلیمی ادارے کے طور پر جانا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کا سٹیٹس تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مدارس کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی فارم کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے لاہور سمیت 33 اضلاع میں دفاتر قائم کر دئیے گئے ہیں۔ لاہور میں 40 مدارس نے فارم حاصل کر لئے ہیں۔
 
دینی مدارس کے 5 وفاق سے تعلق رکھنے والے مدارس رجسٹرڈ ہونگے۔ جاری کئے گئے رجسٹریشن فارم میں مدارس میں زیرتعلیم طلباء کی تعداد بارے تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔ رجسٹرڈ ہونیوالے مدارس کو اپنے اغراض ومقاصد بارے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ مدارس کو اپنے ذرائع آمدن بارے بھی رجسٹریشن فارم میں تفصیلات دینا ہونگی۔ دینی مدارس کو اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیلات اور آڈٹ بارے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔ مدارس کے اندر کیا کیا عصری علوم پڑھائے جاتے ہیں وہ بتانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 890421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890421/دینی-مدارس-کی-رجسٹریشن-کا-معاملہ-لاہور-کے-40-نے-فارم-حاصل-کر-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org