0
Tuesday 6 Oct 2020 12:47

کراچی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونیکا انکشاف

کراچی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ماڑی پور پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اپنے 2 ساتھیوں واصت عرف دادا اور چھوٹو کے ساتھ وارداتیں کرتی ہے، ملزمہ کے دونوں ساتھی فرار ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون کو تفتیش کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور خاتون کو ویمن ساؤتھ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 890430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش