QR CodeQR Code

کراچی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونیکا انکشاف

6 Oct 2020 12:47

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث مردوں کے بھیس میں بینش عرف کاٹو نامی خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ماڑی پور پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اپنے 2 ساتھیوں واصت عرف دادا اور چھوٹو کے ساتھ وارداتیں کرتی ہے، ملزمہ کے دونوں ساتھی فرار ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون کو تفتیش کیلئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور خاتون کو ویمن ساؤتھ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 890430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890430/کراچی-موٹرسائیکل-چوری-کی-وارداتوں-میں-خاتون-کے-ملوث-ہونیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org