QR CodeQR Code

نواز شریف نے بینظیر کو اسٹیٹ رسک اور عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، شہباز گل

6 Oct 2020 13:26

معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ آ کر پی پی حکومت اور قومی سلامتی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی پر بھارت اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا؟۔


اسلام ٹائمز۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ غداری، مسلمانی کے سرٹیفیکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کئے تھے، بینظیر کو اسٹیٹ رسک اور عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا۔ معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ آ کر پی پی حکومت اور قومی سلامتی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی پر بھارت اور یہودیوں سے فنڈ لینے کا فارن فنڈنگ کیس، یہ کیا تھا؟۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ سب کون کرتا رہا؟ یہ بھیانک چہرا کس کا ہے؟ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے دوسروں پر غداری کے الزامات لگائے اور دوسری طرف بغیر ویزا جندال سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔ شہباز گل کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری لیڈر شپ کی بجائے جندال کے گھر جانا، نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کرنا، تو پھر آپ کیا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 890444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890444/نواز-شریف-نے-بینظیر-کو-اسٹیٹ-رسک-اور-عمران-خان-یہودی-ایجنٹ-کہا-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org