QR CodeQR Code

جو بیانیہ بھارت کا ہے، وہی نواز شریف کا ہے، شہریار آفریدی

6 Oct 2020 14:36

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اگر ووٹ کو عزت دیتے ہیں تو ملک میں واپس آئیں، ہماری سیاست پر تنقید کریں لیکن پاکستان کیخلاف کوئی بات نہیں برداشت ہو گی، دیارِ غیر میں پناہ لے کر پاکستان کیخلاف بات کرنیوالے سن لیں کہ یہ بنانا ریپبلک نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے فیصلے بیرون ملک نہیں بلکہ پاکستان میں ہی ہونگے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر مقدمہ انفرادی ایکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بیانیہ بھارت کا ہے، وہی نواز شریف کا ہے۔ اپوزیشن کی اے پی سی کا بیانیہ اور نواز شریف کا بیانیہ بھارت سے لکھا گیا۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ریاست پر اور ریاستی اداروں پر الزامات کا بیانیہ دھرتی ماں کے دشمن کا بیانیہ ہے، دیارِ غیر میں پناہ لے کر پاکستان کیخلاف بات کرنیوالے سن لیں کہ یہ بنانا ریپبلک نہیں۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اگر ووٹ کو عزت دیتے ہیں تو ملک میں واپس آئیں، ہماری سیاست پر تنقید کریں لیکن پاکستان کیخلاف کوئی بات نہیں برداشت ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 890457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890457/جو-بیانیہ-بھارت-کا-ہے-وہی-نواز-شریف-شہریار-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org