0
Tuesday 6 Oct 2020 16:51

ایم کیو ایم پاکستان کو کہتا ہوں سیاست کریں صوبے کی بات چھوڑ دیں، ناصر حسین شاہ

ایم کیو ایم پاکستان کو کہتا ہوں سیاست کریں صوبے کی بات چھوڑ دیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو کہتا ہوں سیاست کریں صوبے کی بات نہ کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ سے متعلق جب بھی بات آتی ہے ہم جذباتی ہوجاتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے صوبے کی بات ہی کیوں کی جاتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کو کہتا ہوں سیاست کریں صوبے کی بات چھوڑ دیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پی پی نے پورے سندھ میں کام نہیں کیا، تو ہم نے تعصب یا لسانیت کہاں کی ہے، نوکریوں سے متعلق کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے بانی ایم کیو ایم کو تو چھوڑا ہے ان کی سوچ بھی چھوڑ دیں، صوبے کی بات کریں گے تو اس سے نفرتیں بڑھیں گی، سندھ میں الگ صوبہ ہمیشہ کے لئے ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 890487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش