0
Tuesday 6 Oct 2020 17:09

ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے شوشے چھوڑتی رہتی ہے، سراج درانی

ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے شوشے چھوڑتی رہتی ہے، سراج درانی
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے شوشے چھوڑتی رہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ سندھ کوئی کیک نہیں کہ کوئی کاٹ کر لے جائے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ بچپن اور اپنے والد کے دور سے سنتا آرہا ہوں کہ صوبے بن رہے ہیں، الگ صوبہ بنانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا منظور شدہ بزرگ شہریوں کا ایکٹ 2014ء تمام محکموں کو بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ پر تمام سفارشات مرتب ہونے کے بعد عمل درآمد ہوگا، جزائر کے معاملے پر مزید بات کرنا بیکار ہے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ او شکارپور کی کارکردگی اچھی نہیں جس سے محکمے میں مسائل بڑھ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 890494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش