0
Tuesday 6 Oct 2020 17:21

ہم نئے صوبے کی بنیاد لسانیت پر نہیں رکھنا چاہتے، امین الحق

ہم نئے صوبے کی بنیاد لسانیت پر نہیں رکھنا چاہتے، امین الحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما یا رکن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ ہم نئے صوبے کی بنیاد لسانیت پر نہیں رکھنا چاہتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری کو وہ حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو کراچی یا حیدر آباد کو حاصل ہیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صحت، ٹرانسپورٹ اور تمام شعبوں کو نقصان  پہنچایا، وسائل کی فراہمی ایم کیو ایم کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کی حمایت کرتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعلی ڈومیسائل کے نام پر ملازمتوں میں ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریلی نکال رہے ہیں، اس میں میں کورونا  ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 890495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش