QR CodeQR Code

سندھ کے جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں، صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے، مرتضیٰ وہاب

6 Oct 2020 17:57

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ کابینہ نے جزائر آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، یہ جزائر سندھ حکومت کی ملکیت ہیں، سندھ حکومت کو وفاق کے فیصلے پر اعتراض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کے جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں، جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے۔ کراچی میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی لینڈز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے، وفاق نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، سمندری حدود میں جو زمین ہے وہ سندھ کی ملکیت ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صدارتی آرڈیننس جاری کرکے وفاق نے اختیارات سے تجاوز کیا، صدارتی جزائر آرڈیننس غیر قانونی ہے، جو جزائر بلوچستان کی حدود میں ہیں وہ بلوچستان کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے جزائر آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، یہ جزائر سندھ حکومت کی ملکیت ہیں، سندھ حکومت کو وفاق کے فیصلے پر اعتراض ہے۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئین میں واضح ہے زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے، کوئی بھی آئی لینڈ صوبائی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے، سندھ  کی ترقی کے لئے ہمیشہ وفاق سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  صدارتی آرڈیننس غیرآئینی ہے، صوبائی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کو مسترد کیا ہے، ایسا کام اور ترقی نہیں چاہتے ہیں جس میں ہمارے لوگ شامل نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 890498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/890498/سندھ-کے-جزائر-صوبائی-حکومت-کی-ملکیت-ہیں-صدارتی-آرڈیننس-غیر-آئینی-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org