0
Tuesday 6 Oct 2020 21:57

ہاتھرس میں اب 6 سالہ معصوم بچی کی آبروریزی کے بعد موت

ہاتھرس میں اب 6 سالہ معصوم بچی کی آبروریزی کے بعد موت
اسلام ٹائمز۔ ہاتھرس اجتماعی آبروریزی کا شکار ہوئی لڑکی کی موت کے بعد ضلع میں ایک اور دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 15 دن پہلے آبروریزی کا شکار ہوئی ایک 6 سال کی بچی کی موت ہوگئی ہے۔ ناراض رشتہ داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک جام کر دیا ہے۔ اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک صحیح ملزم نہیں پکڑا جائے گا اور ایگلاس کے کوتوال کو معطل نہیں کریں گے تب تک وہ بچی کی آخری رسومات ادا نہیں کریں گے۔ دراصل 15 دن پہلے ساداباد علاقے کے مئی جٹوئی رہائشی 6 سال کی بچی کے ساتھ علی گڑھ ضلع کے ایگلاس گاؤں میں عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔

بچی دہلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ آج صبح بچی فوت ہوگئی۔ ناراض کنبہ کے افراد نے لاش کو سڑک پر رکھ کر ٹریفک جام کر دیا ہے۔ اہلخانہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک صحیح ملزم کی گرفتاری نہیں ہوگی اور ایگلاس کے کوتوال کو معطل نہیں کیا جائے گا تب تک وہ بچی کی آخری رسومات ادا نہیں کریں گے۔ اس معاملے میں اب سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی سنیل یادو نے یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد نے ایگلاس تھانے کے ایس او پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔ والد نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ اصل مجرم کو گرفتار کیا جائے اور ایگلاس کے ایس او کو معطل کیا جائے۔ والد نے شکایت کی ہے کہ ضلع انتظامیہ نے ان کے کہنے پر بھی معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 890536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش